اقوام متحدہ غزہ میں فوری جنگ بندی مطالبہ کرے ، پاکستان

 اقوام متحدہ غزہ میں فوری جنگ  بندی مطالبہ کرے ، پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی روکنے کے لئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔۔۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ہونا چا ہئے ، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عالمگیر احترام کے دفاع اور اسے برقرار رکھنے کے لئے متحد ہو جائے ۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ محفوظ انسانی راہداریاں قائم کرے ، تاکہ لوگوں کو زندگی بچانے والی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں