مطالبات پورے نہ ہوئے تو بانی پی ٹی آئی مذاکرات ختم کر دینگے :حامد رضا
اسلام آباد(آئی این پی)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کی بات کی ہے ۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری سمیت اپنی اور کارکنوں کی عدالت کے ذریعے رہائی کی شرط رکھی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اگر ان مطالبات میں سے کوئی ایک بھی مطالبہ نہیں ماناگیا تو پھر مذاکرات ختم ہو سکتے ہیں۔