منشیات کیس:65سالہ ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد

 منشیات کیس:65سالہ ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار 65 سالہ خاتون شاہین اختر کی ضمانت کی درخواست مستردکرتے ہوئے انسدادِ منشیات عدالت کو کیس کا ٹرائل 8 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا چالان پیش ہوچکا، ٹرائل جلد مکمل ہوسکتا ہے، ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے شاہین اختر کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ میں کہاگیا کہ اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر مسافر وین کی تلاشی کے دوران ملزمہ سے چرس برآمد ہوئی،ملزمہ کے وکیل نے زیادہ عمر اور خرابیِ صحت کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی،اے این ایف کے سپیشل پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ملزمہ سے چرس برآمدگی کی ویڈیو ریکارڈنگ عدالت میں پیش کی،چرس برآمدگی کے 72 گھنٹے کے اندر کیے گئے کیمیکل جائزے کے نتائج مثبت آئے ، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ملزمہ کو کوئی جان لیوا بیماری نہیں ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمہ شاہین اختر 9 کلو 6 سو گرام چرس پشاور لے جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں