پنجگور میں فائرنگ لیویز اہلکارشہید

پنجگور میں فائرنگ لیویز اہلکارشہید

پنجگور(این این آئی)پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے فٹبال چوک پر لیویز اہلکار ممتاز ڈیوٹی ختم کرکے واپس گھر خدابادان جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں