سینارٹی پرججزتعیناتی مرحوم سابق جسٹس وقارسیٹھ کی اپیل پرسماعت ملتوی

سینارٹی پرججزتعیناتی مرحوم سابق جسٹس وقارسیٹھ  کی اپیل پرسماعت ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی ہوگئی۔۔۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف مرحوم سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ کی اپیل پر ان چیمبرسماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل حامدخان کے معاون چیمبر میں پیش ہوئے اوراستدعا کی کہ حامد خان دھند کے باعث پہنچ نہیں سکے سماعت ملتوی کی جائے ۔جسٹس جمال مندوخیل نے ان چیمبر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں سابق ججز قاضی امین ،مظاہر نقوی اورجسٹس امین الدین خان کی آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں