6 ماہ : ارکان قومی اسمبلی نے 86کروڑ تنخواہ ، الائونس وصول کیے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ممبران قومی اسمبلی نے رواں مالی سال 2024-2025 کے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 86کروڑ 36 لاکھ روپے تنخواہوں و الائونس کی مدمیں وصول کیے ہیں۔
ممبران قومی اسمبلی نے دسمبر تک 38لاکھ58ہزار روپے اعزازی تنخواہوں،21 کروڑ پانچ لاکھ 26 ہزار روپے بنیادی تنخواہوں ، 54کروڑ روپے ٹریولنگ الائونس کی مد میں وصول کیے ۔ ممبران نے ٹیلی کمیونیکیشن الائونس کی مد میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ، ایڈہاک ریلیف 2024کی مد میں چار کروڑ 19 لاکھ روپے ،ایڈہاک ریلیف 2017کی مدمیں دو کروڑ 10 لا کھ روپے ،دیگر الائونس کی مدمیں ایک کروڑ12 لا کھ روپے ،سمپوٹری الائونس کی مد میں 70لاکھ روپے ،میڈیکل چارجز کی مدمیں ایک کروڑ 33لاکھ روپے لیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ممبران قومی اسمبلی کے لیے رواں مالی سال تنخواہوں اورالائونس کی مدمیں دو ارب 64کروڑ13لاکھ80ہزار روپے مختص کیے ہیں۔