رائٹ سائزنگ:وزارت سائنس کا3ادارے ختم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزارت سائنس نے رائٹ سائزنگ کے تحت تین ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جن میں پاکستان کونسل فار سائنس وٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل فار رینیو ایبل انرجی شامل ہیں۔۔۔
خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان کونسل فار ہاؤسنگ کوبھی ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی تعیناتی کیلئے اشتہار دوبارہ دیا گیا۔ نامزد ہونیوالے لاہوریونیورسٹی میں تقرری کی وجہ سے جوائن نہ کرسکے ، کامسیٹس یونیورسٹی کے سربراہ کی پوسٹ گزشتہ دو سال سے خالی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس کیوسی اے کے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی، پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین کی تقرری کیلئے سمری ارسال کردی گئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کیتقرری کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا، دو اداروں کے سربراہان کی تقرری کیلئے رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔کمیٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی اداروں کے سربراہان کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اداروں کے سربراہان کی عدم تقرری پر احتجاج کرتی ہے ۔