سمجھتا ہوں عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا ، حامد رضا

سمجھتا ہوں عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا ، حامد رضا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا ہے اور وہ قانونی طور پر تمام مقدمات کا سامنا کرکے باہر آئیں گے۔

ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی کی رہائی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن تو نہیں ہے لیکن وہ قانونی طور پر تمام مقدمات کا سامنا کرکے باہر آئیں گے کیوں کہ بانی کے خلاف اب کوئی کیس نہیں بچا۔ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر اس کی تردید کرتا ہوں کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی عمران خان کی اس طرح کی کوئی ہدایات ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو مذاکرات کس چیز پر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں