سندھ بچاؤ تحریک، 11 اور 12 جنوری کو عوامی بیداری مارچ ہوگا،سردار رحیم
کراچی (آئی این پی)مسلم لیگ فکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم ، دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے۔۔۔
سندھ میں ڈاکو راج ، بیروزگاری ، مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف بیداری مہم کو مزید تیز کرنے کیلئے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے تحت 11 اور 12 جنوری کو عوامی بیداری مارچ حیدرآباد سے شروع کیا جائے گا۔ سردار رحیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ جی ڈی اے کی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں 11 جنوری کو صبح 12 بجے بائی پاس حیدرآباد سے ٹنڈوجام، ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص عوامی بیداری مارچ پہنچے گا، جہاں جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے رہنما خطاب کریں گے ۔ جبکہ 12 جنوری سے میرپوخاص سے عمرکوٹ تک عوامی بیداری مارچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی، زرداری لیگ کے سندھ دشمن منصوبوں کو باشعور عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔