آئی ایم ایف کی کیپٹوپاورپلانٹس کی گیس منقطع کرنے پر لچک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کی درخواست پر گیس فراہمی بند کرنے کی ہدایت میں نرمی کی، حکومت نے آئی ایم ایف کو جنوری کے آخر تک کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس بند کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کتنا وقت ملا ہے اس پر وزارت خزانہ تبصرہ کر سکتی ہے ، مگر ہمیں بتایاگیا آئی ایم ایف نے جنوری کے اختتام تک کی ڈیڈلائن میں لچک دکھائی ہے ،گیس سے بجلی بنانے پر کیپٹیو پاور پلانٹس کو بجلی کا ایک یونٹ 15 روپے سستا پڑتا ہے ۔