آئی ایم ایف کا قرض آخری ،جلد نجات مل جائیگی:رانا ثنا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے سیاسی امورکے مشیر رانا ثنا اللہ خاں نے کہاہے کہ آ ئی ایم ایف کا قرض آ خری ہے بہت جلد اس سے نجات مل جائے گی اوربہت جلدمعاشی استحکام کے دن آ نے والے ہیں۔۔۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متحرک ہونے اور عملی اقدامات سے مہنگائی کافی حدتک کم ہو چکی ہے عنقریب بجلی کی قیمت میں بھی کمی ہوگی-وہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسراراحمدمنے خان کے انتقال پر ان کے گھرچنیوٹ بازارمیں ان کے بیٹوں عمر اسرارمنے خان اورعثمان اسرار منے خان سے اظہارِ تعزیت اوردعامغفرت کے بعد تاجروں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرسپریم انجمن تاجران کے چیئرمین امین بٹ وائس چیئرمین ملک شاہد رسول اور دیگربھی موجودتھے -انہوں نے اسراراحمدمنے خان کی پارٹی خدمات اورقیادت سے وفاداری پرا نہیں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ مرحوم میاں نوازشریف کے قابل قدر وفادار ساتھی تھے رانا ثنااللہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ اقتدار میں پونے چارسوفیصدمہنگائی میں اضافہ ہوا-آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کئے گئے اگرہم عدم اعتماد کرکے حکومت نہ لیتے تو پاکستان دیوالیہ ہوچکاہوتا موجودہ حکومت نے چندماہ میں نہ صرف روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کی بلکہ وزیراعظم اوروزیراعلی ٰپنجاب نے بجلی کے بلوں میں غریب عوام کواربوں روپے کا ریلیف دیا ۔