پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید  کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(اے پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 14 دن میں ان پر درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

 پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید پر مقدمات کی تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم نے کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں، تفصیلات ہمیں نہیں دے رہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ فیصل جاوید پر درج مقدمات کی تفصیلات چودہ دن کے اندر پیش کردی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں