صارفین کوصبح 6تا رات 10تک بلاتعطل گیس فراہمی کانیاشیڈول مرتب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا نیاشیڈول مرتب کر لیا۔
صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہم کی جائیگی،سوئی ناردرن کی جانب سے اس سے قبل صبح 6 سے 9، دوپہر 11 سے 2 اور شام 6سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جاتی تھی،گیس وافر مقدار میں موجود ہونے پردن بھر فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔