ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کیلئے 5رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ،ادارے کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کیلئے 5رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینئر ،ڈائریکٹر پولیس بیورو،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ ممبر مقرر کردیئے گئے ۔
کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی،کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی، ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کئے اور کتنے ملزم پکڑے ،کمیٹی اسکاجائزہ لے گی ،انسداد انسانی سمگلنگ ،اینٹی کرپشن ،کارپوریٹ وسائبر کرائم سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔