پاکستان پوسٹ آفس:1189بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

 پاکستان پوسٹ آفس:1189بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے پاکستان پوسٹ آفس کی 1189 اسامیوں پر بھرتیوں میں بے ضابطگیاں کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق دوسال قبل پاکستان پوسٹ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیاں پائی گئیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پاکستان پوسٹ آفس میں 1189 خالی اسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں میں قواعد کی خلاف ورزی اوربے ضابطگیوں کی تصدیق کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سپیشل سیکرٹری تجارت شکیل منگریو اور انٹیلی بیوروڈویژن کے افسر شامل تھے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، جنوبی پنجاب ،فیڈرل ایریاوگلگت وبلتستان سرکل میں636 اضافی اسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق 22 اسامیوں پر زیادہ عمر کے افراد کوبھرتی کیاگیا،39 اسامیوں پر ڈومیسائل کے حوالے سے بے ضابطگیاں پائی گئیں ،77 غیر موزوں امیدوار بھرتی کیے گئے جن میں ڈومیسائل،زیادہ عمرکے امیدوار شامل ہیں،46 ایسے افراد کوبھرتی کیاگیاجنہوں نے مذکورہ اسامی کے لیے درخواست نہیں دی تھی۔140 امیدوار بغیر میرٹ کے بھرتی ہوئے ، بھرتی ہونے والے 42امیدواروں نے تاخیر سے درخواستیں جمع کرائیں، 145امیدوار ایکس سروس مین کوٹہ کے خلاف بھرتی ہوئے ،22امیدوار جعلی دستاویز پر بھرتی کیے گئے ،18امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویو میں شامل نہیں ہوئے ، بھرتی ہونے والے دو امیدواروں کاریکارڈدستیاب نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں