پی ٹی آئی قیادت بونوں کے ہاتھ میں، اپوزیشن اتحاد بناناہو گا:فواد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سینئر سیاسی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر کا تعین درست نہیں ہو رہا۔
جعفر ایکسپریس واقعہ ابھی جاری تھا حکومتی وزرا نے پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس شروع کردیں۔ پی ٹی آئی کو اس طرح لیا جارہا ہے جیسے یہ انڈیا کی پارٹی ہے حکومت یہ ثابت کرنا چاہ رہی ہے کہ پی ٹی آئی علیحدگی پسند جماعت ہے راحیل شریف کے دور میں تمام جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا موجودہ حکومت مائنس بانی پی ٹی آئی میٹنگ کرنا چاہ رہی ہے اکثریت جس کے ساتھ ہے حکومت انکو ساتھ بلانا نہیں چاہ رہی ۔ فیصل آباد آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد کا مزید کہنا تھاآصف زرداری ایوان صدر میں اے پی سی بلائیں پھر بلوچستان کے بارے فیصلے کریں ،ہمیں کابل کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ہمارے کسی ہمسائے کے ساتھ بہتر تعلقات نہیں ہیں ۔