اپوزیشن ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہ بنائے
لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر حزب اختلاف کو اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانی چاہئے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مسئلے میں پولیٹکل پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شامل ہونا چاہئے تھا ۔