کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے لگا،ٹرین کی حفاظت فوج کا کام نہیں:وزیرمملکت برائے داخلہ

کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے لگا،ٹرین کی حفاظت فوج کا کام نہیں:وزیرمملکت برائے داخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ کسی نئے آپریشن کا آغاز کرنے کی بات ہی نہیں ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا،ٹرین کی حفاظت فوج کا کام نہیں،خفیہ ایجنسیاں اطلاع دیتی ہیں مگر ادارے عمل نہیں کرتے ،جن کے ہاتھوں میں بندوقیں ہیں ان سے بات چیت نہیں ہوسکتی،جنگ لڑی اور جیتی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی پھر اسی طرح پاکستان کی سکیورٹی کے معاملے پر ہونے والی اس طرح کی بڑی میٹنگ سے باہر ہوئی، عمران خان اپنی حکومت میں بھی اپوزیشن کے ساتھ سکیورٹی کے اجلاس میں، چاہے بھارت نے حملہ کیا ہو یا کوئی اور بڑا مسئلہ ہو بیٹھنے سے انکاری رہے ۔عمران خان نے اپنے دور حکومت میں وہ بیج بویا کہ جس کی وجہ سے آج ہر روز شہادتیں ہمارے نصیب میں لکھی گئی ہیں، نہ وہ پالیسی بنتی نہ ان جیٹ بلیک دہشت گردوں کو پاکستان میں بسایا جاتا، جو دنیا بھر کو مطلوب تھے ، اسی طرح آج کے دن کے یہ حالات بھی پیدا نہیں ہوتے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسی اجلاس کے بارے میں کچھ بیانات دے رہے ہیں، اور کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس اعلا میہ میں جو پاکستان کی تمام پارٹیوں کی قیادت نے متفقہ طور پر دیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا موجود تھے ، اس کی توثیق کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے ، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ کسی نئے آپریشن کا آغاز کرنے کی بات ہی نہیں ہوئی، کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جارہا۔ نئے آپریشن کا شوشہ صرف کنفیوژن پیدا کرنے کے لیے چھوڑا جا رہا ہے ،میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہتا ہوں کہ اگر وہ دہشت گردوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کر ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں