ایم پی اے قاضی اکبراور ایمان طاہرکی جائیدادقرق کرنے کاحکم

راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہاری ملزمان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر اور اٹک کے سابق ضلع ناظم طاہر صادق کی بیٹی ایمان طاہر کی جائیداد ضبط و قرق کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے یہ احکامات دونوں ملزمان کے تھانہ حضرو اٹک میں درج مقدمات میں مسلسل غیرحاضری پر جاری کئے ،قبل ازیں مسلسل عدم پیشی اور دانستہ روپوشی پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزمان کو گزشتہ سال دسمبر میں اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔