موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پرسروس سٹیشن ملازم کو گولی مار دی

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پرقلعہ گجر سنگھ میں موٹر سائیکل سوارنے سروس سٹیشن ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل واش کرانے سروس سٹیشن گیا جہاں ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کا کہا۔اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور اسے گولی مار کرفرار ہو گیا پولیس نے زخمی یونس کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مار ناشروع کر دیئے ۔