کیفے ملازمہ سے ہراسمنٹ روکنے پر فائرنگ، گارڈ زخمی

 کیفے ملازمہ سے ہراسمنٹ  روکنے پر فائرنگ، گارڈ زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن میں کیفے میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملے نے ایک نوجوان کو کیفے کی ملازمہ لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کیا جس پر ملزم طیش میں آ گئے اورعملے پر فائرنگ کر دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوجوان کالے رنگ کے ویگو ڈالے میں آئے جس پرجعلی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگے ہوئے تھے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔ زخمی گارڈ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس نے کیفے کے عملے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں