صحافی فرحان ملک گرفتار

 صحافی فرحان ملک گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سینئر صحافی اور یوٹیوب چینل کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کیا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے فوری طور پر گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی، نہ ہی گرفتاری کی اطلاعات پر کوئی ردعمل دیا گیا۔ عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق بظاہر یہ گرفتاری پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ، تاہم ایف آئی اے نے تاحال ایف آئی آر یا معاملے کی تفصیلات فرحان ملک کے اہل خانہ کو نہیں بتائیں، فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے بلایا تھا اور دو سے تین گھنٹے وہاں رکھنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں