چونیاں کے نواح میں باپ بیٹا سابقہ دشمنی پر قتل

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے نواحی علاقے میں باپ بیٹا سابقہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ،آئی جی پنجاب کانوٹس، کنگن پور پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چونیاں منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔
نواحی علاقہ لنڈیانوالا میں ڈوگراورآرائیں برادری کی عرصہ درازسے دشمنی چلی آرہی تھی۔ ڈوگربرادری کے افرادنے فائرنگ کر کے عاشق اوراسکے جواں سال بیٹے شہباز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔