وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 27ارب روپے کی منظوری

وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے  27ارب روپے کی منظوری

لاہو ر (سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25کے صوبائی ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 70 ویں اجلاس میں مختلف ڈیویلپمنٹ سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر57 ارب 38کروڑ 24لاکھ 28ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کے لئے ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 2کروڑ 78لاکھ 10 ہزار روپے ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام کیلئے 9ارب 59کروڑ 38لاکھ 54ہزار روپے ، لاہور میں ہیڈ کوارٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تعمیر کیلئے 4 ارب 41کروڑ 90لاکھ 20ہزار روپے ، اربن یونٹ کے تعاون سے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے 1ارب 73کروڑ 12لاکھ 13ہزار روپے ، وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم (ترمیمی) کیلئے 27ارب روپے ، پنجاب میں آبی زراعت مالز کے قیام کیلئے 2 ارب 16کروڑ 94لاکھ 46ہزار روپے ، لاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام (ترمیمی)کیلئے 9 ارب 17کروڑ 36لاکھ روپے اور پنجاب کے ٹیرٹری کئیر ہسپتالوں کے او پی ڈی بلاکس کی ری ویمپنگ (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 26کروڑ 74لاکھ 85ہزار روپے کی منظوری دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں