پنجاب پولیس کے 3افسروں کو میڈ کیئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 10 افسروں میں سے تین کو 43ویں میڈ کیئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت دیدی گئی۔ لاہور، کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں میڈ کیئر مینجمنٹ کورس 31 مارچ سے 6 جون تک جاری رہے گا۔
کورس کرنیوالوں میں ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور عبدالوہاب، ایڈیشنل ایس پی کینٹ آپریشن لاہور اویس شفیق اور ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر رضا تنویر شامل ہیں جبکہ اہم ذمہ داریوں پرکورس کی اجازت نہ ملنے والے افسروں میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال، ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا، ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر، ایس پی کامران حامد اور ایس پی بشریٰ جمیل شامل ہیں۔اس کورس میں کامیابی پر افسر گریڈ 19 میں ترقی کے اہل ہونگے ۔