ساہیوال ہسپتال آتشزدگی ،جوڈیشل انکوائری نہ کروانے کیخلاف حکم امتناعی میں24اپریل تک توسیع

ساہیوال ہسپتال آتشزدگی ،جوڈیشل انکوائری نہ  کروانے کیخلاف حکم امتناعی میں24اپریل تک توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے ، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریقین کی طرف سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے جواب داخل نہ کرانے پر سیکرٹری صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں