علی امین ، شہباز اور مریم ایک ہی وقت میں تبدیل ہونگے: ایمل ولی

علی امین ، شہباز اور مریم ایک ہی وقت میں تبدیل ہونگے: ایمل ولی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ریاست اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ شروع تو ہوگئی، لیکن کیا آپ یہ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا؟۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

علی امین ، شہباز شریف اور مریم نواز ایک ہی وقت میں تبدیل ہوں گے جو میں سمجھتا ہوں، دونوں ایک ہی جگہ کے بندے ہیں، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے  ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘اس کا فل سٹاپ ہونا چاہئے ، اگر یہ فل سٹاپ آج نہ ہوا تو کہیں پاکستان کو کل خطرہ نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے ۔ایمل ولی خان نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، ‘کیا کمر توڑی آپ نے ؟ کمر تو آپ کی ٹوٹی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی پارٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئے یا نہ آئے ، فرق پڑتا ہے کہ وہاں جو مشورے دیئے جائیں ان پر ریاست عمل کرے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو صرف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے ، یہ ایک نئی جنگ ہے جس میں ہم گھس چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی محاذ پر خطرہ ہے ۔امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حوالے سے حالیہ بل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اتنا جوان بہادر بن رہا ہے تو پہلے اپنے اندر جمہوریت ٹھیک کرے ، اپنی ڈیپ سٹیٹ ختم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں