نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس18لاکھ مقرر

نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس18لاکھ مقرر

اسلام آباد،لاہور(نیوزرپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 18 لاکھ روپے مقرر کر دی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سالانہ فیس میں اضافہ صارف قیمت اشاریہ کی بنیاد پر کیا جائیگا،۔ایم بی بی ایس کے لیے یہ فیس پانچ سال اور بی ڈی ایس کے لیے چار سال تک لاگو ہوگی۔اس فیس ڈھانچے کا عوامی سطح پر اعلان کیا  جائے گا اور اس کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے گا ۔ ایسے ادارے جو اپنی مالی ضروریات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے تک کی فیس مقرر کرنا چاہتے ہیں، انہیں پی ایم ڈی سی کو تفصیلی مالیاتی جواز پیش کرنا ہوگا۔ اس جواز میں اضافی تعلیمی سہولیات، مہیا کردہ خدمات اور دیگر اداروں کے ساتھ فیس کا موازنہ شامل ہونا چاہیے ۔ غیر ضروری اور غیر معقول فیس میں اضافہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔سالانہ فیس مقرر کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر طارق باجوہ (کو چیئر)، وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال، وزیر مملکت ڈاکٹر مختار احمد بھرت، وفاقی سیکر ٹری ندیم محبوب، صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل۔۔۔

وائس چانسلر شفاء میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، ڈین خیبر میڈیکل کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، جنرل سیکر ٹری پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز (PAMI) ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، پی اے ایم آئی کے نائب صدر ڈاکٹر غضنفر علی اور آغا خان یونیورسٹی کراچی کے ڈین ڈاکٹر عادل ایچ حیدر شریک ہوئے ۔ پی ایم ڈی سی نے پہلے بھی 4 جون 2022، 10 دسمبر 2023 اور 23 فروری 2024 کے اجلاسوں میں اس معاملے کو زیر بحث لایا تھا۔ مزید برآں 27 فروری 2025 کو کونسل کے فیصلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تین اجلاسوں کے دوران نجی اداروں اور پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز (PAMI) کے نمائندوں سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جامع تجزیہ پیش کیا۔تفصیلی مالیاتی جائزے اور ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کمیٹی برائے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز نے فیصلہ کیا کہ نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے سالانہ ٹیوشن فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی ، کمیٹی نے واضح کیا کہ صرف مناسب اور معقول دلائل کے ساتھ پیش کیے گئے اضافے ہی قابل غور سمجھے جائیں گے تاکہ تعلیمی اخراجات میں غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں