پی این آئی ایل سے نام نکالنے کا حکم

پی این آئی ایل سے نام نکالنے کا حکم

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پی این آئی ایل سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے ، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے ، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور 26 نومبر کے واقعات ریاست مخالف تھے ، جس پر ان کا نام شامل کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں