ایم ایل ون معاہدہ کے قریب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم ایل ون معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں لیکن پہلے ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا۔
بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی ، راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے ، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے ، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے ، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے ۔