واپڈا ٹاؤن:گھر سے 65 سالہ خاتون کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں گھر سے 65 سالہ خاتون کی لاش برآمد ، پولیس کے مطابق عینی زیدی نامی خاتون اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھی۔
چند ماہ قبل اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا جسکے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔اہل علاقہ کے مطابق اسکی ایک بیٹی اقبال ٹاؤن جبکہ دوسری بیرون ملک مقیم ہے ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔