اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،2فرار

اوکاڑہ(خبر نگار)تھانہ اے ڈویژن کی حدود غلہ گودام کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دو فرار ہو گئے۔
ہلاک ڈاکو بی ڈویژن کے علاقہ سے واردات کے بعد فرار ہوئے جہاں پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جبکہ علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سہیل اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے جو پاکپتن کے رہائشی اور درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔