نجی کاروبار، ٹیکس فراڈ پر کسٹمزکے 2ملازمین کو سزائیں

نجی کاروبار، ٹیکس فراڈ پر کسٹمزکے 2ملازمین کو سزائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نجی کاروبار، ٹیکس فراڈ، ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ کی بنا پر کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گریڈ میں تنزلی سمیت دیگر سخت سزائیں سنا دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایف بی آر سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پورٹ محمد بن قاسم کراچی کے سُپرنٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کے خلاف نجی کاروبار اور فراڈ کے الزامات تھے جس پر ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے راجا جہانزیب واحد کو سپرنٹنڈنٹ سے گریڈ 15 میں اسسٹنٹ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ایک سال کے لیے ان کا پرفارمنس الائونس بھی روک دیا گیا ۔ دوسرے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گریڈ 16 کے انسپکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ناصر اقبال کے خلاف ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ کی بنا پر انکوائری شروع کی گئی ۔مجاز اتھارٹی نے ناصر اقبال کو ایک سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی معمولی سزا دے دی ہے تاہم ان کی معطلی کے عرصے کو رخصت میں تبدیل کردیا گیا ۔اس کے علاوہ مذکورہ اہلکار کو فوری طو پر ملازمت پر بھی بحال کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں