کل وقتی اساتذہ ،محققین کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت بحال

 کل وقتی اساتذہ ،محققین کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت بحال

لاہور(سٹاف رپورٹر)کل وقتی اساتذہ اور محققین کیلئے ٹیکس میں 25فیصد رعایت بحال، وفاقی ٹیکس محتسب نے 5ہزار سے زائد درخواستوں پر انکم ٹیکس میں 25فیصد رعایت بحال کرنے کی سفارشات پیش کی تھیں۔ وفاقی کابینہ نے یونیورسٹیوں کے کل وقتی اساتذہ اور محققین کیلئے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کردی ۔یہ تاریخی فیصلہ وفاقی ٹیکس محتسب کی مسلسل سفارشات کا تسلسل ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے متعدد شکایات ملنے پرمذکورہ الائونس بحال کرنے کی سفارشات پیش کی تھیں۔ قرۃ العین قدیر، سمیرا ساجد، ماجدہ احمد، عندلیب فاطمہ ، عاصمہ بخاری ودیگر نے اضافی ٹیکس کٹوتیوں پرتنخواہ دار ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اسکی ادائیگی کی سفارش کرنے کی استدعا کی تھی۔ شکایات کی چھان بین کے  دوران دیکھا گیا کہ شکایت کنندگان ریگولر ملازمین ہونے کے باوجود حقیقت کے باوجود منبع پر کٹوتی کے مرحلے پر 149 کے تحت اضافی ٹیکس کٹوتیوں کا نشانہ آمدنی کے دوسرے شیڈول کے حصہ اول کی شق (2)کے تحت ٹیکس میں رعایت/کمی کے اہل ہیں۔ بعدازاں اس معاملے پر ایف ٹی او سیکرٹریٹ نے ایف بی آر کے ساتھ خطوط اور احکامات کے ذریعے مسلسل بات چیت کی۔ ایف بی آر نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور وفاقی کابینہ نے اساتذہ کی 25 فیصد کی چھوٹ بحال کر دی ۔ اس فیصلے کا لاکھوں اساتذہ کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں