ڈی چوک احتجاج، 10 کارکن ڈسچارج 20 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے تحریک انصاف کے 30 کارکنوں میں سے 10 کو مقدمہ سے ڈسچارج جبکہ 20 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔
گزشتہ روز وفاقی پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار 30 کارکنوں کورات گئے عدالت پیش کیاگیا، کارکن راولپنڈی ڈویژن میں درج مختلف مقدمات میں گرفتار تھے اورگزشتہ روز ہی رہائی کے بعد ان کو دوبارہ گرفتار کیاگیا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں 10 کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے جبکہ 20 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجواتے ہوئے 8 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کارکنوں پر تھانہ کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمہ درج ہے ۔