آج جمعۃ الوداع ،یوم القدس منایا جائیگا،فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہونگے

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس منایا جائے گا۔
خطبات جمعہ میں ملک و ملت کی سلامتی اور فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ، بعد ازاں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے ہونگے ۔پولیس کی طرف سے اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔