پاکستان میں پارسی کمیونٹی کی آبادی 20ہزار سے کم ہو کر900رہ گئی

کراچی(اے ایف پی)پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں زرتشتی عقیدے کی ماننے والی پارسی کمیونٹی کی آبادی 20ہزار سے کم ہو کر900رہ گئی ہے ۔
22 سالہ الیشا امرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدیم پارسی کمیونٹی ختم ہونے کے قریب ہے ،بیرون ملک ہجرت کرنے والے بہت سے دوستوں کو الوداع کہا ہے ،ان کا کہنا تھا میرا منصوبہ بھی بیرون ملک جانے کا ہے ، روزمرہ کے چیلنجز سے بچنا چاہتی ہوں ۔ایک پارسی خاندان کے سربراہ بہرام آواری کا کہنا تھا دو کروڑ آبادی والے شہر میں بجلی کی بندش ، پانی کی قلت اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بہتر نہیں ، پرتشدد سٹریٹ کرائمز معمول ہیں ،اس کے بجائے میں ایسی جگہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں جہاں میں خود کو محفوظ ، خوش اور مطمئن محسوس کروں۔ان کا کہنا تھا میرے 25سے زیادہ دوست کراچی میں رہ رہے تھے ،سب ملک چھوڑ چکے ہیں ۔