فیصل آباد:3ڈاکوؤں کی شوہرکے سامنے خاتون سے زیادتی

فیصل آباد،ٹھیکریوالا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا اور اس دوران شوہر کے سامنے اسکی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن کا رہائشی عدنان مسیح گزشتہ رات اپنی اہلیہ کو ملازمت سے چھٹی کے بعد گھر لیکر جا رہا تھا کہ موٹر وے پل کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل اور دیگر اشیا لوٹ لیں بعدازاں ڈاکو عدنان اور اسکی اہلیہ کو قریبی فصلوں میں لے گئے جہاں عدنان کو رسی سے باندھ کر پھینک دیا اور اپنے تیسرے ساتھی کو بلا کر تینوں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالایا اور فرار ہوگئے ، سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر کوملزموں کو جلد گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ بعد ازاں ملز موں کی شناخت ہونے پر انہیں مقدمہ میں نامزد کرنے کیلئے درخواست بھی دیدی گئی ۔ نامزد ملز موں میں علی شیر، ستار اور آصف شامل ہیں۔ دوسری جانب ایس پی اقبال ٹاؤن نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے ساتھ ورثا سے ملاقات کرکے انہیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سمیت تحقیقات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔