شب قدر عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں اجتماعات

شب قدر عقیدت و احترام سے  منائی گئی، مساجد میں اجتماعات

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں 27ویں رمضان المبارک کی نسبت سے شب قدر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات میں علما نے شب قدر کے فضائل بیان کیے ، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلو ۃالتسبیح،قصیدہ بردہ شریف، ختم درود شریف اور اللہ تعالی ٰکے حضو رعالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مساجد پر چراغاں کیا گیا ۔مسجدوں میں درس قرآن اور سیرت النبی ﷺکے موضوع پر خطابات ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں