جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 8کے بجائے 11اپریل کو طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔
بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا،جوڈیشل کمیشن اجلاس اب 11 اپریل دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہو گا،اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے پر غور ہو گا۔