ہائیکورٹ :مخصوص سیٹوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پرسماعت 7 اپریل تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص سیٹوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس خالد اسحاق کے روبرو شہری منیر کی درخواست پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ مخصوص سیٹوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے ، آٹھ ماہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی جو منظور کرلی گئی ۔