ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور مسعود اختر برطرف

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظور ی کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور مسعود اختر کو مس کنڈٹ کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا گیا۔
سول جج عارفوالہ کو دوسال کی ترقی روکنے کی سزا سنادی گئی،سینئر سول جج شیخوپورہ منظور حیات اور سول جج اوکاڑہ مصباح حسین کو وراننگ جاری کرتے ہوئے انکوائری ختم کردی گئی۔