ہاتھ اٹھ گیا تو حکومت کوبھی مشکلات ہوں گی :وقاص اکرم

ہاتھ اٹھ گیا تو حکومت کوبھی مشکلات ہوں گی :وقاص اکرم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اگر ساتھ دینے والوں نے حکومت سے ہاتھ اٹھا لیا تو کل انہیں بھی مشکلات ہوں گی اور ہاتھ ہٹتے زیادہ دیر نہیں لگتی، پتہ بھی نہیں چلتا ہاتھ کب اٹھ گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں اور ہمارے کئی ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے ۔ان کا کہناتھاکہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا ، سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ہم سے نشان چھین لیا، کے پی سینیٹ کے انتخابات پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ، اس پر قوم آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبرپختونخو ا کے علاوہ باقی پاکستان ہمارے لئے کنٹینرستان بن گیا ہے ، ہم اٹک پل کے اس پار نہیں جا سکتے ۔ پیکا آرڈیننس کے بعد نہ صرف ہمارے لئے بلکہ میڈیا کے لئے بھی مسائل ہیں ، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے ، ملک میں طاقت کا ننگا ناچ جاری ہے ،گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیاجارہا ، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کی جائے ، ایک شخص سے اتنا خوف کبھی نہیں دیکھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں