9ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع پھربھی 721ارب کاشارٹ فال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے پہلے 9 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ادارے نے مالی سال 2024-25 کے 9 ماہ میں اب تک کا سب سے زیادہ ریونیو8400 ارب روپے جمع کیا۔رواں مالی سال کے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرٹیکس وصولی میں یہ 26 فیصد اضافہ ہے ،ٹیکس وصولی کا ہدف 9167 ارب روپے تھا،26 فیصد اضافے کے باوجود مالی سال کے 9 ماہ میں ہدف کے مقابلے میں 721 ارب روپے کا شارٹ فال ہے ۔ مارچ 2024 کے مقابلے مارچ 2025 میں ٹیکس وصولی میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مارچ 2025 میں ٹیکس وصولی 1100 ارب روپے رہی جبکہ ہدف 1220 ارب روپے تھا،اس طرح 120 ارب روپے کاشارٹ فال رہا۔ مارچ میں ٹیکس وصولی میں ماہانہ 29 فیصد جبکہ سالانہ 25 فیصد اضافہ ہوا۔