کراچی کنگز نے ملتان سلطانز، کوئٹہ نے پشاور زلمی کو ہرادیا

کراچی  کنگز  نے ملتان  سلطانز،  کوئٹہ  نے  پشاور  زلمی  کو ہرادیا

کراچی ،راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کنگزکے جیمز ونس نے 101 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خوشدل شاہ 60، ٹِم سائفرٹ 32، کپتان ڈیوڈ وارنر 12، عرفات منہاس 10 جبکہ شان مسعود 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عباس آفریدی 9 اور عرفان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے ۔کپتان محمد رضوان 105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے ۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرایا۔پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ، ایک بیٹر نے صرف ایک سکور کیا ۔پنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3وکٹوں پر 216 رنز بنائے ،کپتان سعود شکیل نے 42گیندوں پر 59، فن ایلن نے 24گیندوں پر 53رنزبنائے ، 217 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سمیت چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوگئے اورپوری ٹیم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 4 وکٹیں لیکر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں