بے گھر ہونیوالی افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے بے گھر ہونے والی افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
آئی سی سی کے مطابق اس اقدام کے ذریعے براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کیلئے ایک وقف فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اس میں ایک تربیتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا، جس میں اعلی درجے کی کوچنگ، عالمی معیار کی سہولیات اور ان کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے میں مدد کے لیے موزوں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شمولیت کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوں ہر کرکٹر کو مواقع فراہم کیے جائیں۔