قومی پیڈل چیمپئن شپ : مینز ،ویمنزکیٹگری میں کراچی ریجن کی فتح

قومی پیڈل چیمپئن شپ : مینز ،ویمنزکیٹگری میں کراچی ریجن کی فتح

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 پیڈل ورس، کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں کھلاڑیوں نے تین کیٹیگریز مینز، ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنلز میں ہائی اوکٹین ایکشن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مردوں کے فائنل میں کراچی ریجن کے عدیل اللہ والا اور حشیش کمار کی جوڑی نے اسلام آباد ریجن کے سمیع زیب اور شمائل شگری کو (2-0) سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جیتنے والی ٹیم نے 150,000 روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ خواتین کے فائنل میں کراچی ریجن کی ثنا ٹبہ اور نتالیہ زمان نے سفینہ دانش اور نیہا خان کو 2-0 سے شکست دی۔ جیتنے والوں کوایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن سائرہ عمر اور مہک تہرانی نے حاصل کی ۔مکسڈ ڈبلز فائنل میں،اسلام آباد ریجن کیسارہ منصور اور سمیع زیب نے کراچی ریجن کے مہک تہرانی اور عاصم خان کو2-1سے شکست دیدی ۔جیتنے والی ٹیم کوایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ۔تیسری پوزیشن سمعیہ انصاری شمائل تجمل نے حاصل کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں