انٹر ڈویژنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ ،کراچی کی کھلاڑیوں کا انتخاب

انٹر ڈویژنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ ،کراچی کی کھلاڑیوں کا انتخاب

کراچی (سپورٹس ڈیسک )کراچی ویمنز ہاکی ایسوسی ایشن نے کراچی میں شیڈول انٹر ڈویژنل سندھ ویمنز ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی کراچی کی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کھلاڑیوں کا انتخاب اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہ دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا ،ٹرائلز کی نگرانی کراچی ویمنز ہاکی ایسوسی ایشن کی کوآرڈی نیٹر شاہین فاطمہ نے کی جبکہ ذرقا روبی،سعیدہ خانم اور دیگر نے ان کی معاونت کی ،ٹرائلز کے بعد جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ان میں مسفرا ارشد، ہانیہ رشید ( گول کیپرز)، حمیرا نیاز، عمیمہ خان، فاطمہ نور، عائشہ ندیم، مبشرہ ہ فرقان، انوشہ انتظار، صاحبہ علی، عریشہ معراج، کشور مائی، مقّدس رفیق ، یمنا خان، لاریب پروین، راشدہ فاطمہ، عفت زہرہ، صائمہ غلام،طیبہ، مسکان رفیق، مسفرا فرقان اور سحرش صابرشامل ہیں ۔ منتخب کھلاڑی آج سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گی ،کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج شام ساڑھے چار بجے کیمپ کمانڈنٹ سعیدہ خانم کو رپورٹ کریں ۔واضح رہے کہ انٹر ڈویژنل ویمنز سندھ ہاکی چیمپئن شپ 18اپریل سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم پر شروع ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں