پیکا کیخلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج، ڈی چوک دھرنے کا اعلان

پیکا کیخلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج، ڈی چوک دھرنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کی کال پر صحافی تنظیموں نے گزشتہ روز پیکا کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا ، ملک کے تمام بڑے شہروں میں پریس کلبز کے باہر صحافیوں کے علاوہ انسانی حقوق اور ٹریڈ یونین تنظیموں کے قائدین اور کارکن جمع ہوئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے کے دوران صحافیوں نے اپنے ہاتھوں میں علامتی ہتھکڑیاں بھی پہن رکھی تھیں۔ پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیکا کا یہ کالا قانون صحافیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے آزادی اظہار کے حق پر شدید حملہ ہے ، اگر حکومت نے اس قانون کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات نہ کئے تو پھر پی ایف یوجے عید کے بعد اپنی ایف ای سی کا اجلاس کرے گی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، انسانی حقوق کمیشن ، پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈر زاور پریس کلبز کو دعوت دی جائے گی جس کے بعد اس قانون کے خاتمہ کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔آخری مرحلے کے طور پر جیل بھرو تحریک چلانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ارشد انصاری نے کہا کہ جن میڈیا ہاؤسز نے عید سے قبل تنخواہیں ادا کر دی ہیں ان کا شکریہ مگر جنہوں نے ابھی تک تنخواہیں ادا نہیں کیں انکے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔وفاقی و صوبائی محکمہ اطلاعات میں بیٹھے مافیا نے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کی مد میں چودہ ارب سے زائد کے بقایا جات دبارکھے ہیں ، حکومت واجبات کی ادائیگیاں فوری یقینی بنائے ۔مظاہرے سے پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی،خواجہ نصیر ، امتیاز عالم ، فاروق طارق، ڈاکٹر اشرف نظامی ، مجیب فاروق ، راجہ اشرف ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں