کوئٹہ سے 400مسافر لے کر عید سپیشل ٹرین پشاور روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے عید ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد ایک روزقبل آپریشن کا آغاز ہوگیا اور گزشتہ روز عید سپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہو گئی ۔ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید سپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔